جنم پتری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ نجوم ]  وہ کاغذ جس میں بچے کی پیدائش کے وقت سے ستاروں کے حساب کے بموجب عمر بھر کے حالات درج کیے گئے ہوں، زائچہ، لگن کنڈلی۔ "ذرا چلیے آپ کی تاریخ پیدائش و جنم پتری دیکھیں۔"      ( ١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ١٧٥ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنم' کے ساتھ سنسکرت ہی کا اسم 'پتری' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٥٦ء میں "قصہ کام روپ و کلاکام" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث